Time 28 مارچ ، 2019
پاکستان

سابق وزیراعظم نوازشریف کا شریف میڈیکل کمپلیکس میں طبی معائنہ

ویڈیو اسکرین گریب

لاہور: سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کا شریف میڈیکل کمپلیکس میں طبی معائنہ کیا گیا۔

مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد میاں نوازشریف اپنی رہائش گاہ جاتی امرا سے شریف میڈیکل کمپلیکس پہنچے، اس موقع پر شریف میڈیکل کمپلیکس میں سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

نوازشریف نے شریف میڈیکل کمپلیکس میں موجود پارٹی کارکنان سے مصافحہ کیا۔

شریف میڈیکل کمپلیکس میں سابق وزیراعظم کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے اور ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نوازشریف کا طبی معائنہ کیا۔

واضح رہےکہ سپریم کورٹ نے نوازشریف کو طبی بنیادوں پر 6 ہفتوں کے لیے ضمانت پر رہا کیا ہے تاہم وہ اپنی ضمانت میں توسیع کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کرسکتے ہیں۔

مزید خبریں :