دنیا
Time 25 مارچ ، 2019

اوبر نے کریم کو 3.1 ارب ڈالر میں خرید لیا

سان فرانسسکو : معروف آن لائن ٹیکسی سروس اوبر نے خلیجی کمپنی کریم کو 3اعشاریہ ایک ارب ڈالر میں خرید لیاہے۔

بلوم برگ کے مطابق اس ڈیل کے تحت اوبر کریم کو ایک اعشاریہ چار ارب ڈالر کیش کی صورت میں ادا کرے گی جب کہ بقیہ رقم اوبر کے شیئرز کی شکل میں ادا کی جائیگی۔

مذکورہ ڈیل ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب اوبر آئندہ ماہ پبلک آفرنگ پر جا رہی ہےاور ایک اندازے کے مطابق اوبر کی ویلو 100 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

یاد رہے کہ دبئی کی کمپنی کریم پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک کے 90 شہروں اپنی سروس فراہم کر رہی ہے اور 10 لاکھ ڈرائیور اور 30 کروڑ سے زائد صارفین اس کے ساتھ منسلک ہیں۔

مزید خبریں :