پاکستان
13 جنوری ، 2012

پشاور: آئندہ چو بیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کی پیشگوئی

پشاور…پشاور اور اس سے ملحقہ علاقوں میں آئندہ چو بیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ مو سمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بالا ئی علاقوں میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ جبکہ چند ایک مقامات پر بارش کا بھی امکان ہے۔جس سے سردی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔محکمہ مو سمیات کے مطابق پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد ہے۔

مزید خبریں :