09 اگست ، 2012
نیو یارک …نیو یارک پولیس نے کیمروں کے ذریعے نگرانی کا جدید اور موثر نظام نافذ کردیا ہے۔مائیکرو سافٹ کی مدد سے تیار کئے گئے نئے نظام کو Awareness System Domainکا نام دیا گیا ہے۔ کیمروں کے ذریعے نگرانی کے عام نیٹ ورکس کی نسبت نیا نظام پولیس کو مشتبہ شخص کے بارے میں فوری طور پر معلومات بھی مہیا کرے گا۔ مثال کے طور پر پولیس افسران کیمرے کے ذریعے کسی مشتبہ شخص یا گاڑی کی نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اِس نگرانی کے دوران ہی اُنہیں مشتبہ شخص یا گاڑی کا ریکارڈ ، علاقے میں جرائم اور دیگر معلومات دستیاب ہوں گی۔ ڈومین اویئرنیس سسٹم سے تقریباً تین ہزار کیمرے منسلک ہیں اور زیادہ تر کیمرے نیو یارک کے مالیاتی اور کاروباری مرکز مین ہٹن میں نصب کئے گئے ہیں۔