Time 22 اپریل ، 2019
دلچسپ و عجیب

انسان تو انسان ، گوریلا بھی سیلفی کے شوقین نکلے

گوریلاتصویر کچھواتے ہوئے انسانوں کی نقل کر رہے ہیں۔ فوٹو کریڈٹ : رینجرز ماتھیو شامیو 

تصویر بنوانا کون پسند نہیں کرتا، کیا بوڑھے، جوان کیا بچے، جیسے ہی کیمرا دیکھا اور لگے تصویر کے لیے انداز دکھانے۔

لیکن اب گوریلا بھی انسانوں کے ساتھ رہ رہ کر انسانوں جیسی حرکات کرنے لگے ہیں۔

کانگو کے نیشنل پارک میں لی گئی ایک تصویر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں ایک شخص سیلفی لے رہا ہے اور اس کے پیچھے دو گوریلے پوز دیے کھڑے ہیں۔

یہ تصویر کانگو کے  ورونگا نیشنل پارک میں گوریلاوں کے یتیم خانے میں لی گئی جہاں ان جانوروں کو رکھا جاتا ہے جن کے والدین شکاریوں کا شکار بن چکے ہوتے ہیں۔

پارک کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ یہ گوریلا یہاں پر اس وقت سے ہیں جب یہ چھوٹے تھے۔یہاں ان کا انسانوں سے بہت قریبی رابطہ رہتا ہے اس لیے انہوں نے انسانوں کی نقل کرنا شروع کر دی ہے۔گوریلا نے انسانوں کی طرح دو ٹانگوں پر کھڑا ہونا بھی سیکھ لیا ہے۔عموماً ایسا نہیں ہوتا کہ گوریلا انسانوں کی اتنی نقل کریں۔

انہوں نے بتایا کہ تصویر میں نظر آنے والے گوریلے نیشنل پارک کے رینجرز کو ہی اپنے والدین سمجھتے ہیں۔ ان دونوں کے والدین جولائی 2007 میں مارے گئے تھے، اس وقت ان کی عمریں دو اور چار ماہ تھی۔

مزید خبریں :