Time 02 مئی ، 2019
پاکستان

کوئٹہ میں پلاسٹک کے شاپنگ بیگز کی خرید و فروخت پر آج سے مکمل پابندی

مختلف علاقوں میں پلاسٹک کے 12 گودام سیل، شہر میں ماحول دوست 'بائیو ڈی گریڈیبل' پلاسٹک شاپرز متعارف۔ فوٹو: فائل

کوئٹہ میں پلاسٹک کے شاپنگ بیگز کی خرید و فروخت پر آج سے مکمل طور پر پابندی عائد کردی گئی۔

ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن میر فاروق لانگو کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں پلاسٹک کے 12 گودام سیل کردیے گئے ہیں، پلاسٹک بیگ کی خرید و فروخت کرنے والوں کو دو ماہ کا وقت دیا گیا تھا جس کی مدت ختم ہوگئی۔ 

ایڈمنسٹریٹر  کوئٹہ کا کہنا ہے کہ آج سے شہر میں ماحول دوست 'بائیو ڈی گریڈیبل' شاپرز متعارف کرائے جارہے ہیں جب کہ نجی شعبے میں بائیو ڈی گریڈیبل مینوفیچرنگ پلانٹ نے کام بھی شروع کردیا ہے۔

شہر میں ماحول دوست 'بائیو ڈی گریڈیبل' پلاسٹک شاپرز متعارف۔ فوٹو: فائل

فاروق لانگو کے مطابق بائیو ڈی گریڈیبل شاپنگ بیگز کے سوا دوسرے شاپرز کے استعمال کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی اور پلاسٹک شاپنگ بیگ فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائےگی۔

ایڈمنسٹریٹر فاروق لانگو کا مزید کہنا تھا کہ تاجر بائیوڈی گری ڈیبل شاپروں کے علاوہ دوسرے پلاسٹک نہ خریدیں، بائیو ڈی گریڈیبل شاپرز ماحول دوست ہیں جو کچھ عرصے بعد خود بخود ختم ہوجاتا ہے۔

مزید خبریں :