09 اگست ، 2012
گوہاٹی… بھارت کی شمال مشرقی ریاست میگھالیا میں ایک مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 31 افراد ہلاک جبکہ 34 زخمی ہوگئے۔ ریاستی پولیس سربراہ راما چندرن کے مطابق مسافر بس میگھالیا سے آسام کے درالحکومت گوہاٹی آ رہی تھی کہ دشوارگزار پہاڑی علاقے میں ایک موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔زخمیوں اور ہلاک شدگان کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹروں نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ پولیس کے مطابق بس میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے۔