09 اگست ، 2012
سڈنی… امریکی کوہ پیماؤں کوبچانے کے آپریشن میں حصہ لینے کیلئے آسٹریلیا کے طبی ماہرین انٹارکٹیکا روانہ ہوگئے۔ آسٹریلوی انٹارکٹک ڈویژن نے بتایا کہ امریکاکی قومی سائنس فاونڈیشن نے ایمرجنسی مشن کی مدد کیلئے درخواست کی تھی جس پر آسٹریلین انٹارکٹک پروگرام اپنی ائیربس اے 319 اورطبی ماہرین کی ٹیم امداد کیلئے روانہ کردی ہے ۔ آسٹریلوی ٹیم کرائس چرچ سے موسم اور روشنی کی صورت میں میک مرڈو سٹیشن روانہ ہوگی ۔