14 جنوری ، 2012
لندن … میمو کیس اسکینڈل کے مرکزی کردار منصور اعجاز نے کہا کہ پاکستان جانے کی تیاریاں مکمل کرلیں ہیں۔ذرائع کے مطابق منصور اعجاز کا کہنا تھا کہپاکستان جانے کیلئے ویز ے کا کوئی مسئلہ نہیں اور انہوں نے پاکستان جانے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔سابقہ دوست اور آج کے دشمن حقانی جان لیں پاکستا ن آرہا ہوں۔ میرے حقائق حقانی کے گلے کا پھندا بن جائیں گے۔جان لیں آؤں گا تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔منصور اعجاز کا کہنا تھا کہ حقائق ظاہر ہونے سے حقانی کے جھوٹ کا بھانڈا پھوٹ جائے گا۔اس پر تبصرہ نہیں کرسکتا کہ ویزے اور سفر کیلئے کون مدد کررہا ہے۔پاکستان جانے کے شیڈول کے بارے میں میں میڈیا کو نہیں بتاؤں گا۔