Time 16 مئی ، 2019
پاکستان

پاکستان نے ایف اے ٹی ایف سفارشات پر عمل درآمد رپورٹ پیش کردی

رپورٹ میں کرنسی اسمگلنگ روکنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا: ذرائع۔ فوٹو: فائل

پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی سفارشات پر عمل درآمد رپورٹ پیش کر دی۔

ایف اے ٹی ایف ایشیاء پیسیفک گروپ کا اجلاس چین میں ہوا جس میں پاکستانی وفد نے سیکریٹری خزانہ یونس ڈاگا کی سربراہی میں شرکت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایشیا پیسیفک گروپ کے اجلاس کے دوران ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر عمل درآمد کی رپورٹ پیش کر دی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان نے اپنی رپورٹ میں کالعدم تنظیموں پر پابندیوں اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

اس کے علاوہ رپورٹ میں کرنسی اسمگلنگ روکنے کے لیے ائیر پورٹس، سرحدوں اور سمندری حدود پر اٹھائے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

مزید خبریں :