دنیا
10 اگست ، 2012

ڈیلس:گوردوارے پر حملہ کیخلاف دیگرمذاہب کاسکھوں سے اظہار یکجہتی

ڈیلس:گوردوارے پر حملہ کیخلاف دیگرمذاہب کاسکھوں سے اظہار یکجہتی

ڈیلس. . . . راجہ زاہد اختر خانزادہ…امریکا میں سکھوں کے گوردوارے پر حملے کیخلاف اور جاں بحق افرادسے اظہار یکجہتی کیلئے سکھ ٹیمپل آف نارتھ ٹیکساس میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں ڈیلس فورٹ ورتھ سے تعلق رکھنے والے دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں اور کمیونٹی رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ڈی ایف ڈبلیو کی مسلم کمیونٹی کے رہنمابھی خصوصی طور پر اس تقریب میں شریک ہوئے اورشمعیں جلا کر جاں بحق ہونے والے افراد کو خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔اس موقع پر سکھ رہنماؤں نے تمام افراد اور رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے دکھ کی گھڑی میں ان کا ساتھ دیا۔

مزید خبریں :