پاک فوج کا دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ لینا احسن اقدام ہے: صدر مملکت

حکومت کی کفایت شعاری مہم کو قابلِ تعریف ہے: صدر عارف علوی۔ فوٹو: فائل 

کراچی: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ پاک فوج کا دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ لینے کا فیصلہ احسن اقدام ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالامال ہے جنہیں استعمال میں لانے کی ضرورت ہے۔

صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے مستقبل کے حوالے سے پُر اُمید ہوں اور سی پیک کی وجہ سے بلوچستان میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے معاملات اور حالات کی مجھے بہت فکر ہے اور بلوچستان کی ترقی کے حوالے سے معاملات اچھے جا رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا اللہ کا شکر ہے کہ بارشوں کی وجہ سے پانی کی قلت کا مسئلہ حل ہوا لیکن بلوچستان میں چھوٹے ڈیمز کی تعمیر کے منصوبوں میں مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔

صدر پاکستان نے حکومت کی کفایت شعاری مہم کو قابلِ تعریف دینے کے ساتھ پاک فوج کے دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ لینے کے اقدام کو بھی سراہا۔

یاد رہے کے چند روز قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ رواں مالی سال دفاعی بجٹ میں کوئی اضافہ نہیں لیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے پاک فوج کے دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ لینے کے فیصلے خلاف پروپیگنڈا بھی کیا گیا تھا جس پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی میڈیا کو بھرپور جواب دیا تھا۔

مزید خبریں :