پاکستان
10 اگست ، 2012

نصیرمینگل وزیراعظم کے مشیر، عثمان ذکریا آئی جی گلگتمتعین

اسلام آباد…سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نصیراخترمینگل کو وزیراعظم کا مشیر جبکہ عثمان ذکریا کو آئی جی گلگت بلتستان تعینات کر دیا گیا ہے سرکاری اعلامیے کے مطابق صدرمملکت نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نصیر اختر مینگل کو وزیراعظم کا مشیر مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے، ان کا تقرر فوری طور پر کیا گیا ہے۔ وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے پولیس افسر عثمان ذکریا کو گلگت بلتستان پولیس کا انسپکٹر جنرل مقرر کر دیا ہے، یہ عہدہ حسین اصغر کو سپریم کورٹ کے حکم پر ہٹانے کے بعد سے خالی تھا۔

مزید خبریں :