27 جون ، 2019
کراچی: انٹر بینک میں کاروبار کے دوران روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے۔
کاروبار کے آغاز کے دوران انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 34 پیسے کا اضافہ ہوگیا جس سے ایک ڈالر 164 روپے 50 پیسے کا ہوگیا تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں کچھ کمی واقع ہوئی۔
انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 1.89 روپے مہنگا ہوا جس سے اس کی قیمت 164 روپے 5 پیسے ہوگئی۔