11 اگست ، 2012
اسلام آباد…وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہاہے کہ موجودہ حکومت کی مدت مکمل ہونے سے جمہوریت کو استحکام ملے گا اور یہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بیٹھی سیاسی قیادت کی بالغ نظری کا ثبوت ہے۔اسلام آباد میں وزیراعظم راجا پرویز اشرف سے سینیٹر اسرار اللہ زہری نے ملاقات کی۔وزیراعظم کاکہناتھاکہ حکومت کا عزم ہے کہ وہ کم ترقی یافتہ علاقوں کی بہتری کے لئے ہرممکن اقدامات کرے گی۔وزیراعظم پرویز اشرف سے وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان میاں منظوروٹونے بھی ملاقات کی اور بجلی ،سوئی گیس اور تعلیمی منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے منصوبوں کی جلد تکمیل کے لئے فنڈزجاری کرنیکی یقین دہانی کرائی۔