پاکستان
13 اگست ، 2012

’یوم نوجوانان‘کی مناسبت سے کراچی کے نجی ہوٹل میں تقریب

کراچی…دنیا بھرمیں آج بین الاقوامی ’یوم نوجوانان‘منایاجارہاہے،اسی سلسلے میں کراچی کے ایک نجی ہوٹل میں وزارت امور نوجوانان کی جانب سے تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیر امور نوجوانان فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ یوتھ ڈے منانے کا مقصد کہ نوجوانون کی حوصلہ افزائی کی جا سکے اور ان کے لیے مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ وزیر بنے تھے تو یوتھ ڈپارٹمنٹ کے پاس فنڈز نہیں تھے، اب 1440 ملین روپے موجود ہیں۔تقریب میں شریک نوجوان قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے خواب کوتعبیر دینے کے لئے پر عزم دکھائی دیئے اور ملک کوترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے بھی پر امید ہیں اور مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں میں اسناد تقسیم کی گئیں۔

مزید خبریں :