13 اگست ، 2012
سکھر … سکھر پولیس نے اغوا، ڈکیتی، موٹر سائیکل چھیننے اور چوری کئے جانے کی وارداتوں سمیت ہائی وے پر مسافر بسوں سے لوٹ مار میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ ، چھینی گئی موٹر سائیکلیں اور منشیات برآمد کرلی۔ ایس ایس پی سکھر پیر محمد شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان اسٹریٹ کرائم سمیت اغوا، ڈکیتی، مسافر بسوں سے لوٹ مار جیسی سنگین وارداتیں انجام دے رہے تھے، پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے7 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے 5 کلاشنکوفیں، 7ٹی ٹی پستول، چھینی اور چوری کی گئیں 5 سائیکلیں اور 8 کلوچرس برآمد کی گئی ۔