07 فروری ، 2012
بیجنگ …چین میں بیجنگ اولمپک گیمز 2008کے گولڈ میڈل کی ظاہری شکل سے متا ثر ہو کر ڈیزائن کی گئی عمارت اپنے تکمیلی مراحل ہی میں تنازعے کا شکار ہو گئی ہے۔یہ عمارت فنِ تعمیر میں ایک انوکھا ڈیزائن ہے لیکن اس کی انفرادیت کو پیش ِ نظر رکھتے ہو ئے شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ 33منزلہ بلند عمارت دیکھنے میں آنکھ کو بالکل بھی نہیں بھاتی۔ "Dajinhuan"نامی اس عمارت کی تعمیر کا کام کافی حد تک مکمل ہو چکا ہے لیکن مقامی شہریوں نے اسے اس کے طرزِ تعمیر کے باعث تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نا پسندیدہ قرار دے دیا ہے ۔