13 اگست ، 2012
لندن … پاکستانی اسپنر عبدالرحمان نے کاوٴنٹی کرکٹ میں بہترین بولنگ کرتے ہوئے سمر سیٹ کو شاندار فتح دلادی، سمر سیٹ نے ناٹنگھم شائر کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔ ٹاوٴنٹن میں کھیلے گئے میچ میں ناٹنگھم شائر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 206 رنز بنائے، رکی ویسلز نے 51 رنز جوڑے، سمرسیٹ کاوٴنٹی کی جانب سے عبدالرحمان نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا، انہوں نے 8 اوورز میں 16 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ سمر سیٹ کے ٹریسکوتھک نے 87رنز ناٹ آوٴٹ بنائے، سمر سیٹ نے مطلوبہ ہدف 29 اوورز میں پورا کردیا۔