کاروبار
13 اگست ، 2012

حکومت کا عید الفطر پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

حکومت کا عید الفطر پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد … رمضان المبارک کے بعد آنے والی عید عوام کیلئے آنے سے پہلے ہی خوشخبری لے آئی۔ مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا ہے کہ عید کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائی جائیں گی اور 16اگست سے مصنوعات کی قیمتیں بر قرار رہیں گی۔ عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈاکٹر عاصم حسین کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کے باوجود صدر مملکت کی ہدایت کے مطابق عید کے موقع پر عوام کو ریلیف دینے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرا رکھی جائیں گی۔ دوسری جانب اوگرا کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے، جو نہیں ہونا چاہئے۔ اوگرا کی طرف سے بھیجی گئی سمری کے مطابق عالمی مارکیٹ کے لحاظ سے پیٹرول کی قیمت میں 3روپے21پیسے، ڈیزل کی قیمت میں 4روپے40پیسے ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 3روپے 52پیسے اضافہ بنتا ہے ، لائٹ ڈیزل کی 3روپے 19پیسے اور ہائی اوکٹین کی قیمت میں 4روپے 85پیسے اضافہ بنتا ہے۔

مزید خبریں :