07 فروری ، 2012
اسلام آباد … چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہاہے کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ عوام کو بنیادی حقوق کی فراہمی یقینی بنائے، قواعد کے خلاف فیصلوں پر مجبور کیا گیا تو افسران اعلیٰ عدلیہ کو ساتھ پائیں گے۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے زیر تربیت افسران سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس سپریم کورٹ پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری کا کہنا تھا کہ عدالت میں ہر پٹیشن اور شکایت کو بلا تفریق میرٹ پر سنا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ عوام کو بنیادی حقوق کی فراہمی یقینی بنائے، قواعد کیخلاف فیصلوں پر مجبور کیا گیا تو افسران اعلیٰ عدلیہ کو ساتھ پائیں گے۔