13 اگست ، 2012
اسلام آباد…وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے یوم آزادی اور عید الفطر کے موقع پر اسلام آباد اور چاروں صوبوں کے آئی جیزپولیس کوفول پروف سیکیورٹی فراہم کرنیکی ہدایت کی ہے۔ اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے رحمان ملک نے تمام آئی جیز اور ہوم سیکرٹریز کو ہدایت کی کہ یوم آزادی اور عیدالفطر پر پہلے سے موجود سیکیورٹی پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اہم سرکاری عمارتوں،ریلوے اسٹیشنز،ہوائی اڈوں،عوامی مقامات اور عید گاہوں کی سیکیورٹی سخت کی جائے۔وفاقی وزیر داخلہ نے آئی جی اسلام آباد کو ہدایت کی کہ ریڈ زون اور ڈپلومیٹک انکلیو کی سیکیورٹی سخت کرنے کے علاوہ اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کا نظام مزید موثر بنایا جائے۔