13 اگست ، 2012
لاہور … پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ جمہوریت کی بحالی چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا احسان ہے ورنہ پرویز مشرف اس وقت بھی ملک میں بیٹھے ہوتے۔ ایوان اقبال لاہورمیں یوم پاکستان کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ تمام اداروں کو اپنی حدود میں رہنا چاہئے، کوئی ادارہ سپریم نہیں۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ اگر پارلیمنٹ سے دو تہائی اکثریت سے بل پاس ہوتا تو وہ سپریم ہوتا ہے۔ ان کا کہناتھاکہ غیر ملکی ٹی وی پر انٹرویو میں انہوں نے جو موٴقف اختیار کیا تھا اس پر قائم ہیں، تحریک انصاف کا چہرہ ابھی سامنے نہیں آیا، اس کے رہنماوٴں کو احتیاط سے کام لینا چاہئے،شیخ رشید جیسے سیاست دانوں کو ساتھ ملا کر تبدیلی کا نعرہ لگانا حیران کن ہے ۔