13 اگست ، 2012
اسلام آباد … پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل جہانگیر بدر نے کہاہے کہ ٹکٹوں کی تقسیم کا فیصلہ پیپلزپارٹی کا پارلیمانی بورڈ کرے گا۔ اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفت میں جہانگیر بدر نے جمشید دستی کے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ٹکٹوں کی تقسیم کا فیصلہ کسی فرد واحد نے نہیں کرنا ہوتا، یہ فیصلہ پارٹی کا پارلیمانی بورڈ کرتا ہے، جمشید دستی نے وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا ۔