پاکستان
13 اگست ، 2012

عدالتوں میں سیاسی مقدمات کے فیصلے ہو رہے ہیں، حاجی عدیل

عدالتوں میں سیاسی مقدمات کے فیصلے ہو رہے ہیں، حاجی عدیل

اسلام آباد … عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر حاجی عدیل کا کہنا ہے کہ عدالتوں میں عام لوگوں کو انصاف نہیں مل رہا، صرف سیاسی مقدمات کے فیصلے ہو رہے ہیں۔اسلام آبا د میں بیت المقدس کے حوالے سے سیمینار میں حاجی عدیل نے کہا کہ جہاد سے کشمیر کا مسئلہ حل ہوا نہ ہی فلسطین کا ہو گا۔، فلسطین کا مسئلہ سیاسی جدوجہد سے حل ہو گا۔ حاجی عدیل نے کہا کہ پاکستانی جمہوریت پر خاکی، نوری اور ناری ہر طرف سے حملے ہو رہے ہیں، ایک منتخب وزیراعظم کو گھر بھجوا دیا گیا ، اب دوسرے کو بھی ڈرایا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :