13 اگست ، 2012
جعفر آباد…بلوچستان کے علاقوں جعفرآباد اور نصیرآباد میں نہری پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے ۔ محکمہ آبپاشی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے اہم نہری علاقوں جعفرآباد اور نصیرآباد میں نہری پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے ۔ پانی کی قلت کی وجہ سے لاکھوں ایکڑ پر کاشت کی گئی چاول کی فصلات سخت متاثر ہورہی ہیں جبکہ ٹیل کے کاشتکاروں کو گزشتہ کئی ہفتوں سے پانی کی فراہمی بند کردی گئی ہے۔ پانی کے بحران کی وجہ سے جعفرآباد اورنصیرآباد میں تقریبا ساڑھے 7، لاکھ ایکڑ پر کاشت کی گئی فصلیں متاثر ہورہی ہیں۔