13 اگست ، 2012
کراچی…سندھ ہائی کورٹ میں مورو ں کے تحفظ اور رانی کھیت کی بیماری پر قابو پانے کیلئے ویکسین مہیا کرنے سے متعلق آئینی درخواست دائر کردی گئی ہے۔ سندھ ہائیکورٹ میں دائرپٹیشن میں درخواست گزار رانا فیض الحسن نے حکومت سندھ،محکمہ جنگلی حیات سمیت دیگر کو فریق نامزد کیا ہے۔ درخواست گزارکا کہنا ہے کہ تھرپارکر سانگھڑ سمیت دیگر علاقوں میں 340 موروں کی ہلاکت کی رپورٹ طلب کی جائے اور محکمہ جنگلی حیات کیخلاف سخت ایکشن لیاجائے جن کی غفلت سے موروں کی ہلاکت ہوئی۔