پاکستان
13 اگست ، 2012

بلدیاتی نظام سے متعلق پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کی کور کمیٹی کا اجلاس

بلدیاتی نظام سے متعلق پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کی کور کمیٹی کا اجلاس

کراچی … سندھ میں بلدیاتی نظام کے قانون کی تیاری کے سلسلے میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں نئے بلدیاتی نظام کیلئے تجاویز پر غور کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی کور کمیٹی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کی طرف سے آغاسراج درانی، سید مراد علی شاہ اور انجینئر رفیق جبکہ ایم کیو ایم کی جانب سے ڈاکٹر فاروق ستار، کنور نوید جمیل اور واسع جلیل نے شرکت کی۔ اجلاس میں سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2012ء کے مختلف مندرجات پر تفصیلی غور کا سلسلہ جاری رہا، اجلاس میں مجوزہ ایکٹ کے کئی نئے پہلووٴں پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں مکمل ہم آہنگی، یکجہتی اور دل جمعی کا مظاہرہ کیا گیا۔ اجلاس میں اس عزم کا پھر اعادہ کیا گیا کہ مجوزہ ایکٹ جلد منظور کیا جائے گا۔

مزید خبریں :