پاکستان
13 اگست ، 2012

یوم آزادی پراہم خدمات انجام دینے والوں کیلئے سول ایوارڈ

یوم آزادی پراہم خدمات انجام دینے والوں کیلئے سول ایوارڈ

اسلام آباد…صدر آصف علی زرداری نے یوم آزادی کے موقع پر مختلف شعبوں میں خدمات سرانجام دینے والے 192 افراد کے لیے سول ایوارڈز کا اعلان کیا ہے ۔سرکاری اعلامیہ کے مطابق صدر نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر سول ایوارڈز کا اعلان کیا ہے ، 7 افراد کے لیے نشان امتیاز، ایک ہلال پاکستان، 17 کے لیے ہلال امتیاز ، ایک ستارہ امتیاز ، تین کو ستارہ جرات اور 45 کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا ہے ، 24 افراد کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی ، ایک تمغہ پاکستان، 15 کے لیے تمغہ شجاعت، 76 کے لے تمغہ امتیاز اور دو کے لیے تمغہ قائداعظم کا اعلان کیا گیا ہے ،عبدالستار ایدھی ، عشرت العباد ، خالد قدوائی ، مہدی حسن ،سعادت حسن منٹو کیلئے نشان امتیاز، فوزیہ وہاب مرحومہ، انصار برنی، ضیا محی الدین ، عابدہ پروین، انور مقصود، فاطمہ ثریا بجیہ اور صحافت کے شعبہ میں خدمات سرانجام دینے پر اظہر عباس اور حامد میر کے لیے ہلال امتیاز کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :