پاکستان
13 اگست ، 2012

کراچی کے علاقے فرنٹئیر کالونی میں فائرنگ سے چار افراد ہلاک

کراچی کے علاقے فرنٹئیر کالونی میں فائرنگ سے چار افراد ہلاک

کراچی…کراچی کے علاقے فرنٹئیر کالونی میں فائرنگ سے چار افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق فرنٹئیر کالونی میں مسلح افراد نے ہوٹل کے قریب فائرنگ کر کے چار افراد کو شدید زخمی کردیا، جنھیں ضیاالدین اسپتال اور جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو زخمی طور خان اور زاہد خان جاں بحق ہو گئے جبکہ امیر سردار نامی شخص ضیاء الدین اسپتال میں جاں بحق ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق مزید افراد بھی زخمی ہوئے ہیں تاہم وہ کسی اسپتال نہیں پہنچے، رابطہ کرنے پر ایس ایس پی ویسٹ عامر فاروقی نے جیو نیوز کو بتایا کہ تمام افراد کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے اور ان کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا۔

مزید خبریں :