سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے تک کمی

ایک ہزار روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 88 ہزار روپے ہوگئی ہے— فوٹو : فائل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے تک کمی واقع ہوئی ہے جبکہ انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں بھی 50 پیسے کمی ہوئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ہزار روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر 88 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی قدر 865 روپے کم ہوکر 75 ہزار 439 روپے ہوگئی ہے جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 16 ڈالر کم ہوکر 1498 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

علاوہ ازیں کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر پانچ اور اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے سستا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کی قدر 158.61 روپے رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 50 پیسے کمی کے بعد 158 روپے 90 پیسے ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :