14 اگست ، 2012
سرگودھا…سرگودھامیں پولیس نے محکمہ صحت کے حکام کے ہمراہ قصاب کی دکان پر چھاپہ مارکر پانچ من مضرصحت گوشت برآمد کرکے چار افراد کوگرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق سرگودھا کے علاقہ جھال چکیاں کے ایک اسٹور پر چھاپہ ماراگیا جہاں لاغرا ور بدبودار گوشت اسٹور کیا گیا تھا پانچ من گوشت برآمد کرکے اسے تلف کر دیا گیا جبکہ چار قصابوں کو حراست میں لیا گیا ہے پولیس کے مطابق ملزم مضرصحت گوشت راولپنڈی سپلائی کرنا چاہتے تھے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔