07 فروری ، 2012
اسلام آباد … وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے امید ظاہر کی ہے کہ ہاکی اور بلائنڈ کرکٹ میچز کی طرح انٹرنیشنل کرکٹ میچز بھی پاکستان میں جلد ہوں گے۔ پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کرکٹ ٹیم کو سیریز جیتنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی کیلئے سخت انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ رحمان ملک نے کہا کرکٹ ٹیم کی طرح حکومتی ٹیم بھی اچھا کھیل رہی ہے، موجودہ حکومت 5 سال پورا کرے گی۔ رحمان ملک نے کہا کہ چوہدری نثار کے فوج اور آئی ایس آئی کے خلاف نازیبا الفاظ کو حذف کرنے لئے اسپیکر کو خط لکھا ہے۔