14 اگست ، 2012
کراچی…جشن آزادی کی رات کو بھی کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں سیاسی جماعت کے دو کارکن سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق بلدیہ ٹاوٴن کے علاقے سعیدآباد میں نامعلوم افراد نے سیاسی جماعت کے کیمپ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ جس کے بعدعلاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ترجمان سنی تریک کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد سنی تحریک کے کارکن تھے۔ اُن کا کہنا تھاکہ سنی تحریک فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتی ہے۔ شارع فیصل پر نرسری کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ جبکہ گزشتہ روز حیدری شاپنگ مال کے قریب سے کئی کلو وزنی بم برآمد ہوا تھا جسے بم ڈسپوزل اسکورڈ نے ناکارہ بنادیا ہے۔ سائٹ کے علاقے فرنٹیر کالونی میں بھی سیاسی جماعت کے رہنما اور کارکن سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔