Time 22 اگست ، 2019
پاکستان

نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کیخلاف مقدمہ درج

سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر— فوٹو فائل

سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر عباسی کیخلاف کار سرکار میں مداخلت پر مقدمہ درج کردیا گیا۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر  کے خلاف مقدمہ تھانا اسلام پورہ میں درج کیا گیا جس میں 15 نامعلوم افراد بھی شامل ہیں۔

مقدمے میں کارِ سرکار میں مداخلت سمیت مختلف دفعات لگائی گئی ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی 21 اگست کو احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر مسلم لیگ ن کے کارکن جہانزیب اعوان نے پولیس گاڑی کا راستہ روکا، منع کرنے پر کارکنوں نے نعرے بازی شروع کر دی۔

پولیس کے مطابق اس موقع پر کیپٹن صفدر بھی موجود تھے جو پولیس ملازمین سے الجھ پڑے اور انہوں نے لاٹھی چھین کر اہلکاروں کو مارنے کی کوشش بھی کی۔

مزید خبریں :