14 اگست ، 2012
اٹک… پاکستان کے معروف عالم دین شیخ الحدیث مولانا عبدالسلام انتقال کر گئے۔ملک کی کئی اہم علمی حلقوں اور شخصیات نے ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے مولانا عبدالسلام کافی عرصے سے علیل تھے۔ملک اور بیرون ملک ان کے شاگردوں اور مریدین کا حلقہ ہزاروں میں ہے۔ان کی نماز جنازہ منگل کی صبح دس بجے حضرو ضلع اٹک میں ادا کی جائے گی۔مولانا عبدالسلام کی وفات پر جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ،مولانا سمیع الحق ،اہل سنت والجماعت پاکستان کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی۔علامہ طاہر محمود اشرفی ،وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر علامہ زاہد محمود قاسمی ،پاکستان اسلامک مشن کے سرپرست اعلیٰ مولانا قاری سید اکبر شاہ سمیت دیگر اہم شخصیات نے گہرے رنج اور غم کا اظہار کیا۔