14 اگست ، 2012
اسلام آباد… وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کراچی پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ فی الفور ثریا جتوئی پر فائرنگ میں ملوث افراد پر ایف آئی آر درج کریں۔وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق رحمان ملک نے ثریا جتوئی کوفون کر کے ان کی خیریت دریافت کی اور فائرنگ کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ کسی شخص کو قانون کی گرفت سے باہر نہیں سمجھا جائے گا اور ملزمان پر ایف آئی آر درج کر کے انہیں قانون کے کٹہڑے میں کھڑ ا کیا جائے گا ۔