14 اگست ، 2012
مانسہرہ… پیر اور منگل کی درمیانی شب مانسہرہ کے74 کلومیٹر شمال مشرق سے آنے والے زلزلے نے شہریوں کو شدید خوف و ہراس کا شکار کر دیا تاہم زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔زلزلہ پیما مرکز کے زلزلہ ایک بج کر 32 منٹ پر آیا جس کی ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ کشمیر ،پشاور ،اسلام آباد اور جہلم سمیت گردو نواح کے علاقوں میں محسوس کیا گیا۔ڈیڑھ گھنٹے بعد مانسہرہ کے 92 کلو میٹر شمال مشرق میں ایک مرتبہ پھر زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،ریکٹر اسکیل زلزلے کی شدت 2 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کے بعد شہریوں کی بڑی کلمہ طیبہ کا ورد کر تی ہوئی گھروں سے باہر نکل آئی۔زلزلہ پیما مرکز کے زلزلہ ایک بج کر 32 منٹ پر آیا جس کی ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ کشمیر ،پشاور ،اسلام آباد اور جہلم سمیت گردو نواح کے علاقوں میں محسوس کیا گیا۔ڈیڑھ گھنٹے بعد مانسہرہ کے 92 کلو میٹر شمال مشرق میں ایک مرتبہ پھر زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،ریکٹر اسکیل زلزلے کی شدت 2 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کے بعد شہریوں کی بڑی کلمہ طیبہ کا ورد کر تی ہوئی گھروں سے باہر نکل آئی۔