14 اگست ، 2012
بریڈ فورڈ…بریڈ فورڈ میں میانمار کے مسلمانوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم اور قتل و غارت کے خلاف رسپیکٹ پارٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرے سے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماوٴں نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر جارج گیلوے کا کہنا تھا کہ میانمار کی حکومت ملک میں مسلمانوں کی نسل کشی کر کے انھیں ملک سے نکالنا چاہتی ہے۔جارج گیلوے نے بنگلادیش اور دیگر مسلمان ممالک کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان سے قتل عام رکوانے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے کو کہا۔جارج گیلوے نے اس موقع پر برطانوی حکومت کے اقدامات کو بھی ناکافی قرار دیا۔مظاہرے میں ریسپیکٹ پارٹی کی چیئر پرسن سلمیٰ یعقوب سمیت دیگر جماعتوں کے رہنماوٴں نے بھی خطاب کیا۔