14 اگست ، 2012
کراچی…کراچی غربی کے علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر4 سے شدید فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔جس کے بعد کاروبار اور دکانیں بند ہوگئی ہیں،پولیس کے مطابق علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ واقعے کے بعد اورنگی ٹاؤن میں کافی کشیدگی پائی جاتی ہے،جبکہ اورنگی ٹاؤن ،بنارس اور اطراف سے آخری اطلاعات تک شدید فائرنگ جاری تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ بھی فرنٹیئر کالونی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔