پاکستان
14 اگست ، 2012

جنوبی وزیرستان میں جشن آزادی کی تقریب ، قبائلیوں کی شرکت

وانا…جنوبی وزیرستان میں جشن آزادی کی تقریب میں پاک آرمی کے جوانوں اور قبائلیوں نے شرکت کی۔اس موقع پر آرمی چیف کا قبائلیوں کے نام خصوصی پیغام بھی پڑھ کر سنایا گیا۔جنوبی وزیرستان کے علاقے کوٹ کئی میں جشن آزادی کی تقریب ہائی اسکول میں منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی آپریشنل کمانڈر کوٹ کئی بریگیڈئر اشرف جاوید تھے۔تقریب کا آغاز صبح پرچم کشائی سے ہوا۔بچوں نے ملی نغمے اور تقریریں پیش کیں۔مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔تقریب میں جنرل اشفاق پرویز کیانی کا خصوصی پیغام پڑھ کر سنایا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان اور عوام ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں۔انہوں نے پاک فوج کے جوانوں اور شہدائے گیاری سیکٹر کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

مزید خبریں :