پاکستان
Time 05 ستمبر ، 2019

بزرگ خاتون سے بدسلوکی کرنیوالا پنجاب پولیس کا اہلکار گرفتار


لاہور میں سینٹرل پولیس آفس کے باہر بزرگ خاتون سے بدسلوکی کرنے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کرکے نوکری سے معطل کر دیا گیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پنجاب پولیس کا ایک اہلکار آئی جی پنجاب کے پاس دادرسی کے لیے آنے والی ایک معمر خاتون سے بدسلوکی کر رہا ہے۔

اس دوران مذکورہ پولیس اہلکار کو خاتون پر چیختے اور ان کی چھڑی اٹھا کر دور پھینکتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

مذکورہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں شہری پنجاب حکومت اور وہاں کی پولیس کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

آئی جی پنجاب عارف نواز کے مطابق شہریوں سے بدسلوکی کو برداشت نہیں کیا جاسکتا، بزرگ خاتون سے بدسلوکی کرنےوالے اے ایس آئی آصف کو معطل کر کے گرفتار کر لیا گیا ۔

آئی جی آفس کے مطابق اے ایس آئی آصف کا تعلق پنجاب کانسٹیبلری سے ہے۔

گزشتہ دنوں پنجاب پولیس کی حراست میں گجرانولہ کے رہائشی صلاح الدین کی پولیس حراست میں ہلاکت اور اس پر مبینہ پولیس تشدد کی تصاویر اور ویڈیو سامنے آنے کی وجہ سے پنجاب حکومت اور پولیس کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

مزید خبریں :