14 اگست ، 2012
اورکزئی …اپر اورکزئی ایجنسی سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں 30 شدت پسند مارے گئے۔ جبکہ 2 سیکیورٹی اہل کار شہید اور 16 زخمی ہوگئے۔سرکاری ذرائع کے مطابق اپر اورکزئی ایجنسی کے علاقے تولانے میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری تھا کہ شدت پسندوں سے سامنا ہوگیا۔ شدت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی۔ سیکیورٹی فورسز نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ جھڑپ کے دوران 30 شدت پسند ہلاک جبکہ دو سیکیورٹی اہل کار شہید اور 16 زخمی ہوگئے۔