14 اگست ، 2012
واشنگٹن…پاکستان کے جشن آزادی پر سر سبز پرچم واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں بھی لہرایا گیا۔سفارت خانے میں تقریب صبح 10 بج کر بیس منٹ پر ہوئی ،تلاوت کلام پاک سے آغاز کے بعد سفیر پاکستان شیری رحمن نے ہلالی پر چم لہرایا۔تقریب میں واشنگٹن میں مقیم پاکستانیوں نے بھی شرکت کی۔سفیر شیری رحمن نے صدر اور وزیر اعظم پاکستان کے یوم آزادی پر پیغام پڑھ کر سنائے۔ بعد میں تقریب اس دعا کے ساتھ ختم ہوئی کہ سب لوگ مل جل کر اتفاق سے رہ سکیں اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمودات پر عمل کر سکیں۔