پاکستان
14 اگست ، 2012

کراچی: موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ دکاندار ہلاک

کراچی…کراچی کے علاقے سولجر بازار میں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک دکاندار کو قتل کردیا، عوام نے فائرنگ کرنے والے ایک ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا، پولیس کے مطابق ملزم ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہے۔سولجر بازار نمبر ایک میں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے دودھ کی دکان پر فائرنگ کر کے ایک شخص جاوید کو شدید زخمی کردیا جسے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ اہل محلہ نے فائرنگ کر نے والے ایک ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا جس کے پاس سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، واقعے کے خلاف شہریوں نے سولجر بازار تھانے کے باہر احتجاج بھی کیا۔رابطہ کرنے پر ڈی ایس پی سولجر بازار قیصر شاہ نے جیو نیوز کو بتایا کہ ملزم کے پاس سے ایک نائن ایم ایم پستول برآمد ہو ئی ہے جبکہ ابتدائی تفتیش کے مطابق وہ ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہے۔

مزید خبریں :