پاکستان
14 اگست ، 2012

جیکب آباد سے ہندو برادری کا کوئی شخص ہجرت نہیں کر رہا،مولا بخش چانڈیو

 جیکب آباد سے ہندو برادری کا کوئی شخص ہجرت نہیں کر رہا،مولا بخش چانڈیو

حیدر آباد…وفاقی وزیر مولا بخش چاندیونے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی رنگ، نسل اور فرقہ واریت میں یقین نہیں رکھتی،اس حساس معاملے کو دیکھنے کیلئے صدر اور وزیر اعلیٰ سندھ نے کمیٹی تشکیل دی ہے،پیپلز پارٹی میڈیا سیل میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے انہوں نے کہا کہ کچھ دنوں سے اقلیتوں کے حوالے سے تشویش ناک خبریں آرہی ہیں،انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کا چہرا بگاڑنے کیلئے سازش کی گئی ہے،انہوں نے کہا کہ ہندو کمیونٹی پر امن شہری ہیں،جو اپنے ٹیکس ادا کرتے ہیں اورہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے تحفظات دور کرنے کیلئے قانون سازی کریں گے۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ جیکب آباد سے ہندو برادری کا کوئی شخص ہجرت نہیں کر رہا اور اگر کوئی اپنی مرضی سے مذہب تبدیل کرے یا اپنی مرضی کی شادی کرنا چاہے تواسے کوئی نہیں روک سکتا۔

مزید خبریں :