پاکستان
14 اگست ، 2012

وزیراعظم کا صوبائی گورنرز،وزرائے اعلیٰ اور چودھری نثارکو فون

وزیراعظم کا صوبائی گورنرز،وزرائے اعلیٰ اور چودھری نثارکو فون

اسلام آباد…وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے چاروں صوبائی گورنرز،وزرائے اعلیٰ، قائد حزب اختلاف چودھری نثار علی اور اے این پی کے راہ نما اسفندیار ولی کو ٹیلے فون کیا اور انہیں یوم آزادی پر مبارکباد دی۔ ترجمان وزیراعظم ہاوٴس کے مطابق وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے گفت گو میں کہا کہ ہمیں قومی اہمیت کے امور ایک جیسی سوچ کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے۔وزیراعظم نے صوبوں کے مابین بجلی کی منصفانہ تقسیم کیلئے کمیٹی کی تشکیل میں وزیراعلیٰ پنجاب کے کردار کی تعریف کی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے یقین دلایا کہ وہ عام آدمی کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تعاون اور مدد کرنے کو تیار ہیں۔وزیراعظم نے گورنر سندھ عشرت العباد کو نشان امتیاز ملنے پر مبارکباد دی۔وزیراعظم نے آزاد کشمیر کے صدر اور وزیراعظم کو بھی ٹیلے فون کیا۔


مزید خبریں :