07 فروری ، 2012
برازیلہ. . . . . . .پولیس کاکام جرائم کو روکنا ہے لیکن اگر پولیس ہی ہڑتال پر چلی جائے تو جرائم پیشہ افراد کے وارے نیارے ہو جاتے ہیں۔ کچھ ایسا ہی منظر برازیل کے شہر سیلواڈور میں دیکھنے میں آیا جہاں چار ہزار کے قریب پولیس اہل کاروں نے ہڑتال کردی اور اپنے اہل خانہ سمیت قانون ساز اسمبلی کے آگے ڈیرے ڈال دیے۔ ہڑتالی پولیس اہلکار تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ ہڑتال کے باعث جرائم پیشہ ا فراد کو کھلی چھوٹ مل گئی اورجرائم اتنے بڑھے کہ حکومت کو شہرمیں ساڑھے تین ہزار فوجی تعینات کرنے پڑے،، شہر میں دو ہفتے بعد کارنیوال اور 2014کے فٹبال ورلڈ کپ کے سلسلے میں ایک فیسٹیول بھی منعقد ہونا ہے ۔