پاکستان
15 اگست ، 2012

حقانی نیٹ ورک کے خلاف مربوط کارروائی کے خواہشمند ہیں، امریکا

حقانی نیٹ ورک کے خلاف مربوط کارروائی کے خواہشمند ہیں، امریکا

واشنگٹن…امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا حقانی نیٹ ورک کے خلاف پاکستان،افغانستان اور ایساف کی مربوط کارروائی کا خواہشمند ہے اوراس معاملے پر امریکا کی پاکستان اور افغانستان میں بات چیت جاری ہے۔واشنگٹن میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریا نولینڈ نے کہا کہ حقانی نیٹ ورک کی پاکستان اور افغانستان میں کارروائیوں پر امریکا کو شدید خدشات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حقانی نیٹ ورک کو دہشت گرد قرار دینے سے متعلق بل پر صدر اوباما نے جمعے کو دستخط کیے، جس کے بعد امریکی وزیر خارجہ 30 دن میں کانگریس کو رپورٹ دیں گی کہ حقانی نیٹ ورک کو دہشت گرد قرار دیا جاسکتا ہے یا نہیں۔ وکٹوریا نولینڈ سے سوال کیا گیا کہ اگر پاکستان افغانستان میں طالبان کے خلاف کارروائی کرے تو امریکا اس کی حمایت کرے گا یا مخالفت۔ وکٹوریا نولینڈ نے جواب دیا کہ یہ مفروضات ہیں، امریکا کئی بار کہہ چکا ہے کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف پاکستان، افغانستان اور اتحادی افواج کی مربوط کوششیں چاہتا ہے۔

مزید خبریں :