15 ستمبر ، 2019
اسلام آباد: سونے کی نرخ ایک سال میں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، عوام مصنوعی زیورات خریدنے پر مجبور ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس اگست میں سونے کی قیمت تقریباً 55 ہزار روپے فی تولہ تھی جب کہ اب تقریباً 88 ہزار روپے تولہ ہے۔
صراف کہتے ہیں ایک سال میں ان کا کاروبار تباہ و برباد ہو کے رہ گیا ہے، جیولرز کا برا حال ہے کیونکہ سونا اتنا مہنگا ہو چکا ہے کہ کوئی خریدار ہی نہیں آتا۔
خیریداروں کا کہنا ہے کہ شادی بیاہ کے لیے سونا خریدنا تقریباً ناممکن ہو چکا ہے لہذا مصنوعی زیورات سے گزارا کرنا سیکھ رہے ہیں۔